channels malikaan ke wafad ke chairman FBR se mulakat

چینلز مالکان کے وفد کی چیئرمین ایف بی آر  سے ملاقات۔۔

پی بی اے وفد کی چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات، آن لائن پورٹل پر سیلز ٹیکس ریٹرن فارم میں تبدیلی کی وجہ سے پیدا ہونیوالی مشکلات سے آگاہ کیا۔پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے وفد نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال سے ملاقات کرکے براڈ کاسٹنگ انڈسٹری کو سیلز ٹیکس ودہولڈنگ ایڈجسٹمنٹ کی سہولت کو آن لائن سیلز ٹیکس ریٹرن فارم سے ہٹانے کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات اور پیچیدگیوں سے آگاہ کیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے آن لائن پورٹ پر سیلز ٹیکس ریٹرن فارم میں تبدیلی سے درپیش مسئلے کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو فارم کی فوری درستگی کی ہدایت کردی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں