پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے نیوز اور کرنٹ افیئرز چینلز کو قومی احتساب بیورو سے متعلق غیر یقینی اور فیصلہ کن تبصروں سے گریز کرنے کا مطالبہ کیاہے جو کہ مبینہ طور پر ریاستی ادارے کو بدنام کرنے کا باعث بنتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پیمرا کا کہناتھا کہ اس طرح کے مواد کو نشر کرنا پیمرا 2007 کے ایکٹ اور 2009 کے پیمرا رولز کے منافی ہے ، تمام نیوز چینلز ، اینکر پرسن اور مہمان کسی بھی نیوز رپورٹ یا ٹاک شو میں ذاتی تعصب ظاہر کرنے سے گریز کریں اور پروگراموں کو منصفانہ ، متوازن اور غیر جانبدارانہ انداز میں نشر کریں ۔پیمرا کا کہناتھا کہ قانون انڈر ٹرائل اور تحقیقاتی معاملے پر اس طرح تبادلہ خیال کی اجازت دیتا ہے کہ عوام کو معلومات فراہم کی جائیں اور کمنٹری ۔اس لیے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز تعصبانہ اور جانبدارنہ تجزیے پیش کرنے سے باز رہیں ، ٹیلی ویژن نیٹ ورکس اپنے ایڈیٹوریل کی کڑی نگرانی کریں اور ٹاک شوز کے مواد کو نشر کرنے سے قبل ان ہاﺅس کمیٹیوں کے ذریعے مانیٹر کیا جائے ۔
