channels ko ahtejaaj ki coverage karne se rok dya gya

چینلز کواحتجاج کی کوریج کرنے سے روک دیاگیا

پیمرا نے میڈیا کو مختلف شہروں میں فیک نیوز اور جھوٹے پراپیگنڈے کے نتیجے میں ہونے والے احتجاج کو  کوریج دینے سے روک دیا ۔تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے جاری کر دہ ہدایات میں کہا گیاہے کہ  مبینہ “زیادتی کیس” کے حوالے سے جاری احتجاج جھوٹے اور غلط خبروں پر مبنی ہیں، اور ایسی خبریں یا پروپیگنڈا پھیلانا غلط معلومات کے زمرے میں آتا ہے۔ اس طرح کی جھوٹی خبریں نشر کرنا تشدد کو بھڑکانے، جرم کو بڑھاوا دینے یا سنگین عوامی بدامنی کا سبب بن سکتی ہیں۔ اس طرح کی خبریں نشر کرنا الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق کے قوانین 3 (h), (i) اور (k) کی خلاف ورزی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں