media samet har shobay mein tarbiyat ahem hai

چینلز کی زیرالتوا ادائیگیاں ایک ماہ میں اداہونے کی یقین دہانی۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ میڈیا مالکان کی تنظیم کے عہدیدار ویڈیو لنک پر موجود ٹی وی چینلز کی زیر التوا ادائیگیوں کا مسئلہ ایک ماہ میں حل کرلیں گے۔  سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت سینٹ قائمہ کمیٹی اطلاعات کا اجلاس پاکستان ٹیلیویژن ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریڈیو چینلز کے لائسنسز کی توثیق کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ صدر پاکستان پی بی اے شکیل مسعود نے کمیٹی کو بتایا گیا پیمرا ہمیں کہہ رہا ہے کہ جو لائسنس آپ نے چند سال پہلے کم قیمت پر خریدا تھا اب وہ پانچ چھ کروڑ میں خریدیں، اس موقع پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ریڈیو چینلز کے لائسنس کی قیمت میں 5 سو فیصد اضافے سے یہ انڈسڑی ختم ہو جائے گی۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم پرائس پر بات چیت کر لیتے ہیں، ہمیں ایک طریقہ کار بھی وضع کرنا چاہیے کہ لائسنس توثیق بروقت ہو جائے، چاہے وہ ریڈیو ہو یا ٹی وی اسکو رائلٹی کا طریقہ کار وضع کرنا چاہیے۔ ہمارے آرٹسٹ ہماری زندگیوں میں خوشیاں لاتے ہیں مگر زندگی کے آخری وقت پر وہ کسمپرسی کا وقت گذارتے ہیں۔ صدر پی بی اے شکیل مسعود نے کہا کہ ریڈیو چینلز تواتر سے اپنی فیس جمع کراتے ہیں۔ اجلاس میں معلومات تک رسائی کے قانون میں ترامیم بھی زیر غور آئی۔ چیئرمین فیصل جاوید نے کہا کہ ہم شفافیت پر یقین رکھتے ہیں لیکن بعض ممبرز چاہتے ہیں کہ سینٹ اور قومی اسمبلی اس قانون کے دائرہ کار میں نہ ہوں، میرا نہیں خیال اس ترمیمی بل کی ضرورت ہے، متعلقہ ممبرز کمیٹی میں آجائیں تو اس پر بات کرتے ہیں۔ اجلاس میں نئے ٹی وی چینلز کو لائسنسز دینے کا معاملہ بھی زیر غور آیا، اس موقع پر صدر پی بی اے شکیل مسعود نے کہا کہ پیمرا 120 ٹی وی لائسنسز دے چکی ہے مگر کیبل پر صرف 80 لائسنسز دکھانے کی گنجائش ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ پہلے کیبل کو ڈیجٹائز کرئے۔ شبلی فراز نے کہا کہ پیمرا یا متعلقہ ادارے کو کیبل ڈیجٹائز کرنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ چیئرمین پیمرا نے کہا کہ ڈی ٹی ایچ لیٹ ہو ا ہے لیکن اکتوبر نومبر میں ڈی ٹی ایچ آجائے گا، ہم نے ڈیجٹلائزئشن کی مشاورت کے لیے آپ کو خط لکھا ہے ملا ہوگا جس پر شکیل مسعود نے کہا کہ مجھے نہیں ملا تاہم ہم اس میں آپکی مدد کریں گے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں