لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکنے کے احکامات میں توسیع کردی۔ لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل احمد پنسوتہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ عمران خان کی تقاریر کو ابھی تک نشر نہیں کرنے دیا جا رہا ، عدالت نے عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکنے کے احکامات میں 27 مارچ تک توسیع کردی۔
Facebook Comments