سینئر اداکارہ پروین اکبر نے کہا ہےیہ ایک اچھی بات ہے کہ اب چینلز بہت زیادہ ہوگئے ہیں، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ چینلز کی تعداد کے حساب سے اتنے اچھے ڈرامے نہیں بن رہے، دو تین ڈرامے کامیاب ہوجاتے ہیں، جو چینلز کی تعداد کے سامنے کچھ معنی نہیں رکھتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےمتھیرا کے پروگرام میں شرکت کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرانے دور کے اداکار زیادہ ملنسار ہوتے تھے اور سینئرز کی عزت بھی کرتے تھے، لیکن آج کے اداکاروں کا رویہ ٹیم ممبرز کے ساتھ بالکل بھی اچھا نہیں ہوتا اور وہ سیٹ پر ایسے ظاہر کرتے ہیں جیسے سامنے والے کو جانتے ہی نہ ہوں۔اداکارہ کے مطابق بعض اداکار ایسے بھی ہیں جو جب مشہور ہوجاتے ہیں، تو وہ پھر ایسے برتاؤ کرنے لگتے ہیں جیسے دیگر اداکاروں کو جانتے ہی نہ ہوں۔پروین اکبر نے کہا کہ آج کل کے اداکاروں کو اپنے لیے الگ کمرا چاہیے ہوتا ہے اور وہ ساتھ بیٹھنا بھی پسند نہیں کرتے۔صنم سعید کے بھارتی پروجیکٹ ’برزخ‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بہت اچھی اداکارہ ہیں، اس لیے انہیں پیسوں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے کہانی اور کردار پر توجہ دینی چاہیے۔
