pak turkia sarkari tv par mushtarka nashariat chalane par ittefaq

چینلز،اخبارات میں سٹہ بازی کے اشتہارات  نہیں دیئے جارہے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت نے پیمرا سے دوبارہ سر اُٹھانے والی سروگیٹ بیٹنگ کمپنیوں کیخلاف سخت کارروائی کیلئے کہا ہے۔ وہ دی نیوز کے سوال کا جواب دے رہے تھے کہ سروگیٹ بیٹنگ کمپنیاں دوبارہ سامنے آ رہی ہیں حالانکہ وزارت اطلاعات نے گزشتہ سال انہیں بند کرانے کیلئے اقدامات کیے تھے۔ عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ ٹی وی چینلز اور اخبارات میں سٹے بازی کے اشتہارات نہیں دیے جا رہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ وہ پاکستان واپس آتے ہی تمام ایپس کو بلاک کرانے کیلئے فوری اقدامات کریں گے۔ ملک میں 150؍ سے زائد بیٹنگ کمپنیاں سرگرم ہیں ہیں اور گزشتہ سال انوار الحق کاکڑ کی نگراں حکومت کے کریک ڈاؤن کے باوجود کام کر رہی ہیں۔ نگراں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ یہ کمپنیاں ملک میں جوئے اور سٹے بازی کو معمول بنانے کیلئے سرگرم ہیں اور ٹیکس کے بغیر بھاری رقم بیرون ملک (ڈالر میں) ’’دشمن‘‘ ممالک کو منتقل کر کے ملکی معیشت کو مزید بحران کی طرف لے جا رہی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں