چینلز کے اشتہارات کی ریٹ لسٹ چیلنج۔۔۔

ٹی وی چینلز کو اشتہارات جاری کرنے کی وزارت اطلاعات کی پالیسی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج  کردی گئی۔۔ اشتہارات کی مبینہ غیر شفاف  درجہ بندی  کے خلاف بول چینل کی درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔۔عدالت نے  وزارت اطلاعات سے الیکٹرانک میڈیا سے اشتہارات جاری کرنے کی پالیسی طلب کر لی۔۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو بتایاجائے کہ ٹی وی چینلز کو اشتہارات جاری کرنے کا معیار کیا ہے؟؟ رٹ سینئیر قانون دان راجہ رضوان عباسی کے توسط سے دائر کی گئی،درخواست میں فواد چوہدری، وزارت اطلاعات، اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔۔درخواست گزار میں کہاگیا ہے کہ وزیراطلاعات فوادچودھری نے اپنے صحافی دوست کے لئے مبینہ بلاجواز مراعات کی سفارش کی، سفارش نہ ماننے پر فوادچودھری بول چینل کے خلاف انتقامی کارروائی پر اترآئے۔۔وزارت اطلاعات کی جانب سے سرکاری اشتہارات کی فہرست میں بول کو شامل نہیں کیا۔۔بول چینل کے احتجاج پر نئی فہرست مرتب کی گئی لیکن اس میں بول کا نام تھرڈ کتیگری میں رکھاگیا ، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت انیس فوری کو جاری کردہ اس ریٹ لسٹ کو کالعدم قراردے جس میں بول کو تیسرے درجے کا چینل بتایا گیا۔۔ عدالت نے فریقین سے 18 اپریل تک جواب طلب کر لیا، نوٹس جاری

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں