ایک نیوز کے ملازمین کو صبر کا پھل آخرکار مل گیا۔۔ عمران جونیئر ڈاٹ کام پر ایک نیوز میں تنخواہوں کی ادائیگی میں مسلسل تاخیر کی خبروں اور لاہور پریس کلب اور پنجاب یونین آف جرنلٹس کے تمام دھڑوں کے نوٹس لینے کے بعد ایک نیوز کی انتظامیہ کو ہوش آگیا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ایک نیوز کے مالک مدثر کھوکھر نے مسلسل مسائل کا شکار رہنے کے بعد خود آفس میں بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا۔۔ ملک مدثر کھوکھر نے آفس بیٹھنے سے پہلے ملازمین کے تمام واجبات ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔۔۔ہفتے کے روز کیش میں سب کو کلئیر کردیا ہے لیکن بینک بند ہونے کی وجہ سے تنخواہیں اکاونٹس میں نہیں آئیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ملازمین کو پچھلے 3 ماہ کی تنخواہیں ملنا شروع ہوگئی ہیں۔۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین ایک نیوز پیر سے دفتر بیٹھنا شروع کریں گے۔پیر تمام ملازمین کی تنخواہیں کلیئر کردی جائیں گی۔پپو نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ پیر کے روز چینل کے مالک نے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا ہے ، جس میں چینل کے تمام ذمہ داران کو لازمی شرکت کا کہا گیا ہے۔۔ پپو کے مطابق ملک مدثر کھوکھر اب چینل کو چینل کے مطابق چلانے پر سنجیدہ نظر آرہے ہیں ، اور اب چینل کو وہ ٹائم بھی دیا کریں گے اور ورکرز کی کسی بھی قسم کا خود نوٹس لیا کریں گے۔
چینل کے مالک کا تمام ملازمین کے واجبات فوری اداکرنے کا حکم۔۔
Facebook Comments
