وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چیف جسٹس اور وزیراعظم ڈیم فنڈ ایک کرنے اور پاکستانیوں سے فنڈ جمع کرانے کی اپیل پر اے آر وائی گروپ کے مالک سلمان اقبال نے ایک لاکھ ڈالر ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔سلمان اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ” چیف جسٹس کی جانب سے ڈیم فنڈ کے قیام کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں سے ڈیم بنانے کیلئے حکومت کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ اے آر وائی اس فنڈ میں ایک لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کرتا ہے۔ میں تمام پاکستانیوں سے آگے بڑھنے کی اپیل کرتا ہوں! ہمیں اپنے ملک کی مدد کرنا ہو گی کیونکہ ہمارا سب کچھ مادروطن کا ہے!!“
Facebook Comments