سینٹ میں بعض ارکان نے کہا کہ چینل اور قلم بندی برداشت نہیں کی جائیگی ،نیوز ون چینل بحال کیا جائے ، پیر کو ایوان بالا میں اجلاس کے دوران عوامی اہمیت کے معاملہ پر بات کرتے ہوئے سنیٹر شیری رحمٰن نے کہا نیوز ون چینل کو معطل کر دیا گیا ہے ، حکومت تنقید سے گھبرا رہی ہے ، چینل اور قلم بندی برداشت نہیں کریں گے،پریس جمہوریت کا ستون ہے، آزادی اظہار کا گلا گھونٹنا درست نہیں ،جگ ہنسائی کرانے کی بجائے چینل بحال کریں،سنیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ چینل دو دن پہلے بند کر دیا گیا ، ان کو نوٹس تک نہیں دیا گیا ،میڈیا پہلے ہی دبائو میں ہے ، مزکورہ چینل کی بندش کے معاملے کی انکوائری کرانی چاہیے ، قانونی طریقہ استعمال کرنا چاہیے ، پیمرا کے پاس اختیارات ہیں ، اس طرح صحافی بے روزگار ہوتے ہیں ، میرے ساتھی اس پر اظہار افسوس کرینگے ، سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ چینل پر پابندیاں لگانا ، میڈیا کا گلا گھونٹنا درست نہیں ، صحافی قتل ہو رہے ہیں ، میڈیا پر قدغن نہیں ہونی چاہیے۔
