ary ke reporter par fard jurm aaid

چینل لائسنس کی معطلی صحافی کش اقدام قرار۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ  پیمرا کی جانب سے اے آر وائی نیوز چینل کا لائسنس معطل کرنے کو صحافت اور صحافی کش اقدام قرار دیتا ہے اور اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔۔ دستور گروپ قرار دیتا ہے کہ اس صحافت اور صحافت دشمن اقدام میں پی ڈی ایم اے کی حکومت برابر کی شریک ہے اور حکومت کا یہ صحافت و صحافی دشمن اقدام سابقہ حکومتوں کے کے اقدامات کا تسلسل ہے موجودہ حکومت نے بھی سابقہ حکومتوں کی صحافت اور صحافی دشمن روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پیمرا کو اپنے مفاد میں استعمال کیا جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔۔ دستور گروپ کے چیئرمین ناصر محمود سینئر ڈپٹی چیئرمین زبیر ابراہیم ڈپٹی چیئرمین طارق اسلم محمد عارف خان اور ممبرز سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ اے ار وائی نیوز چینل کا لائسنس فوری طور پر بحال کیا جائے اور ملک بھر میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو معاشی قتل عام سے بچایا جائے بصورت دیگر ملک بھر کی تمام صحافی تنظیمیں متحد ہو کر پیمرا اور اسکی حواری حکومت کے خلاف آئینی و قانونی جارہ جوئی اور پر امن احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہیں۔۔  دستور گروپ اے آر وائی نیوز چینل سمیت دیگر  میڈیا ہاؤسز کے مالکان انتظامیہ اور ذمہ دارن سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ آزادی صحافت کی آڑ میں سیاست سے گریز کریں اپنے میڈیا ہاؤس کو کسی بھی سیاسی یا مذہبی پارٹی حکومت اور اداروں کا ترجمان نہ بننے دیں اپنے ٹاک شوز کو متوازن اور غیر جانبدار رکھیں اپنے میڈیا ہاؤس کی پالیسی کو غیر جانبدار متوازن منصفانہ بنائیں اور صحافت کے طے شدہ اصولوں اور معیار کا خاص خیال رکھیں۔۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں