کراچی کے علاقے منگھوپیر میں 24 نیوز چینل کی ٹیم پر حملہ کرنے والے ملزمان گرفتارکرلئے گئے۔۔ پولیس کے مطابق حملے میں ملوث مرکزی ملزم ہدایت اللہ کو دو ساتھیوں سمیت صولت جعفری کی نشاندہی کی مدد سے گرفتار کیا۔تفصیلات کے مطابق ٹوئنٹی فور نیوزچینل کی ٹیم منگھوپیر کے علاقے رمضان گوٹھ میں قائم غیر قانونی ہائیڈرنٹ کی کوریج کیلئے پہنچے تھے۔شر پسند عناصر کیجانب سے صحافی اور انکی ٹیم کو مجرمانہ حملے اور اغواء کی کوشش کا سامنا کرنا پڑا۔جس پر رپورٹر کی جانب سے اغواء کی کوشش میں ملوث ملزمان کیخلاف درخواست تھانے کو دی گئی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ صحافی کے نامزد کردہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔۔گرفتار ملزمان میں ہدایت اللہ، عابد اور عارف شامل ہیں۔
Facebook Comments