چینل ٹوئنٹی فور نیوز کے کراچی بیورو میں آسیب نے پنجے گاڑھ لئے ہیں،پپو کا کہنا ہے کہ کراچی بیورو کے رپورٹرز، کیمرہ مینوں نے کئی بار آسیب کو محسوس کیا ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ آسیب نے بیوروچیف کی نیندیں اڑادی ہیں وہ بیچارہ رات کو ٹھیک سے سوبھی نہیں سکتا ، کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک بنگلے میں قائم بیوروآفس میں موجود آسیب کے بارے میں بتایاجاتا ہے کہ وہ غیرمسلم ہیں، کیوں کہ وہ وہاں ورکرز کو نماز پڑھنے سے منع بھی کرتے ہیں۔۔پپو کے مطابق امریکا سے واپس آنے والے ایک رپورٹر نے اپنے دوستوں کو گفٹ میں لائے پرفیوم دینے تھے ، پرفیوم سے بھرے بیگ کو باقاعدہ آسیب نے چھیڑچھاڑ کا نشانہ بنایا اور ساری بوتلیں کھول کھول کر اپنے پسند کا پرفیوم لینے کی کوشش بھی کی۔۔بارش کے دنوں میں یک بہ یک بیورو کی دیوارں اور چھت سے پانی گرنے لگا، جب چھت پر جاکر دیکھا گیا تو وہاں پانی کا نام و نشان تک نہیں تھا۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ آسیب رات کو دفتر میں گھومتا پھرتا ہے اور اس کی آزادانہ نقل و حرکت کو محسوس کیا جاسکتا ہے۔۔ جو جب مرضی شیشے کا گلاس بھی توڑ دیتا ہے اور کسی کو بھی اپنی موجودگی کا احساس دلادیتا ہے۔۔۔
چینل کے بیوروآفس پرآسیب کا سایہ۔۔
Facebook Comments