پپو نے انکشاف کیا ہے کہ دوہزار اکیس میں لانچ ہونے والے نیوزچینل پی این این کا نام تبدیل کردیا گیا ہے۔ پیمرا لسٹ میں نام کی تبدیلی ہوچکی ہے لیکن ابھی نئے نام کو سامنے نہیں لایا جارہا ہے۔ پپو کے مطابق پی این این کا نیا نام “ایک نیوز” رکھا گیا ہے۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ فہد حسین نے اس حوالے سے چار بندوں کی ایک ٹیم بنائی ہے، جس کی میٹنگوں میں کسی اور کو شرکت کی اجازت نہیں، یہ ٹیم نئے نام کے حساب سے چینل کا لوگو، کلر تھیم، گرافگس وغیرہ کی تیاریوں میں بھی مصروف ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ پی این این کا ہیڈآفس جو مسلم ٹاؤن لاہور میں واقع ہے، ہیڈآفس کی عمارت کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، اس حوالے سے گلبرگ میں ہیڈآفس کی منتقلی کا امکان ہے۔ پپو کے مطابق یہ سب تبدیلیاں یکم جنوری تک متوقع ہیں، کیوں کہ یکم جنوری کو چینل کی سالگرہ منائی جاتی ہے۔۔
چینل کا نام اور ہیڈآفس تبدیل کرنے کا فیصلہ۔۔
Facebook Comments