samaa ke workers ko bara jhatka

چینل انتظامیہ کا انتہائی ظالمانہ فیصلہ۔۔

سماء انتظامیہ کا انتہائی ظالمانہ فیصلہ۔ اسلام آباد بیورو میں چودہ سال سے راولپنڈی کے رپورٹر کو جبری برطرف کر دیا گیا۔ ’’ص‘‘ نامی رپورٹر  کو ایک ایسے وقت میں اچانک نوکری سے نکال دیا گیا جب اس کے بڑے بھائی شدید علالت کے باعث سی ایم ایچ میں داخل ہیں اور مذکورہ رپورٹر اپنے دوستوں سے بھائی کیلئے خون کے عطیات کی اپیل کر رہا تھاکہ اس دوران سماء انتظامیہ نے اسکی پریشانی دگنا کر دی۔ سماء سے چودہ سالہ رفاقت کا اس طرح ختم ہونا رپورٹر کے لئے صدمے کا باعث تو ہی ہےلیکن چینل انتظامیہ کی اخلاقیات پر بھی افسوس کے علاوہ کچھ نہیں کیا جاسکتا۔۔ دوسری طرف سماء ٹی وی کی موجودہ انتظامیہ ایسا لگتا ہے نئے مالک عبدالعلیم خان سے بدلہ لینا چاہتی ہے۔ پہلے تو نئے مالک کی واضح ہدایت کے باوجود ورکرز کی چھانٹی شروع کی گئی اور متعدد پروگرام بند کرکے پوری پوری ٹیمیں فارغ کر دی گئیں جبکہ گزشتہ دنوں  سماء کی خاتون ایچ آر منیجر کو بھی فارغ کر دیا گیا۔ اب  نیوز روم کے صحافیوں کو ادارے سے بددل کرنے کیلئے نیا حربہ استعمال کیا گیا ہے۔ اس بار ایک ایسی خاتون کو نیوز روم کا ہیڈ بنا دیا گیا ہے ، جو اس سے پہلے نیوزروم کے دو اہم عہدوں پر کام کرکے اپنی ناکامی کا احساس دلا چکی ہیں۔۔محترمہ کے دورمیں  نمائندگان تنگ آ کر دیگر چینلز کا رخ کرنے لگے، اسی خاتون کے دور میں کراچی بیورو کی کارکردگی صفر ہوگئی تھی۔ جس کے بعد انتظامیہ کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا تھا تب جا کر بیورو میں سینئر رپورٹرز کی واپسی ہوئی۔ اب انتظامیہ نے شاید نیوز روم کے صحافیوں کو بھی بھگانے کا ارادہ کر لیا ہے اور اسی وجہ سے اس خاتون کو نیوز روم کا ہیڈ بنا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد بیورو میں بھی بے یقینی کی فضا برقرار ہے، اسلام آباد بیورو میں تعیناتی کیلئے ڈائریکٹر نیوز  بذات خود لاہور اور اسلام آباد سے انٹرویوز اور تقرریاں کر رہے ہیں  ۔ بتایا یہ جا رہا ہے کہ علیم خان نے پرانی انتظامیہ کو چینل کو نمبر ون پوزیشن پر لانے کا ٹاسک دیا ہوا ہے لیکن انتظامیہ کے فیصلوں سے لگتا ہے کہ وہ چینل کو مزید تنزلی کی جانب لے جانا چاہتے ہیں۔ اس صورتحال میں علیم خان کو ذاتی طور پر چینل کے معاملات دیکھنے چاہیئں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں