چینل فائیو کی کراچی سے نشریات کے لئے جدید مشنری ،کیمرے، موبائل اور گاڑیاں خرید لی گئیں۔۔ یہ اطلاع چینل کے چیئرمین خالد آرائیں نے چھ اور سات مئی کو دو اہم اجلاسوں میں شریک شرکا کو دی۔۔ ان اجلاسوں میں کراچی کی رپورٹنگ ٹیم کی تفصیلات کراچی کے بیورو چیف سہیل شبیر اور نیوز ڈیسک کی تفصیل آصف سعید نے پیش کیں جن پر غور کے بعد دونوں فہرستوں کو حتمی شکل دے کر ان کا انتخاب کیا گیا اور انہیں تعیناتی کے تقررنامے جاری کیے گئے۔ میٹنگ میں چینل کے ڈائرکٹر نیوز راشد محمود، کنٹرولر عامر شیخ ،کراچی کے بیورو چیف سہیل شبیر، اینکر سلیمان،زاہد آرائیں، کاشف ڈی ایس پی اور ایچ آر کے آصف سعید سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں چیرمین خالد آرائیں نے چینل کی کراچی سے نشریات کے لئے جدید مشنری کراچی پہنچنے اور کیمرے موبائل اور گاڑیاں خریدنے کی خوش خبری سنائی جبکہ انہوں نے ڈائرکٹر نیوز کنٹرولر اور بیورو چیف کو ہدایت کی کہ آپ تینوں ادارے کے اہم ستون ہیں آپ کوٹیم ورک کے ساتھ کام کرناہے اور اب کام کی رفتار تیز ہوجانی چاہیے انہوں نے کہاکہ رپورٹنگ اور نیوز ڈیسک کی بنیادی ضروریات کاتمام سامان ان دونوں شعبوں کے لیے فراہم کردیاگیاہے اب اگلے 2 روز کے اندر رپورٹرز کو فعال کرکے فیلڈ میں بھیجا جائے چینل 5 کے “لوگو” کے ساتھ ہر اہم میٹنگ، پریس کانفرنس، سیمنار یا واقعاتی رپورٹنگ میں ان کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور اسپیشل ٹاسک دے کر اسٹوریاں تیار کروائی جائیں اس موقع پر عامر بیگ نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ چینل کی نشریات کے لئے مشنری کی تنصیب آخری مراحل میں ہے بہت جلد اسے مکمل کرلیاجائے گا۔
چینل فائیو میں تقرریاں شروع، لیٹرز جاری۔۔
Facebook Comments