وزیراعظم عمران خان اپنی حکومت کی میڈیا حکمت عملی میں تبدیلی چاہتے ہیں اور انہوں نے پی ٹی آئی کے تمام ترجمانوں سے کہا ہے کہ وہ احترام اور انکساری کا مظاہرہ کریں اور میڈیا اور اپوزیشن ارکان کے ساتھ بات چیت میں تکبر کا اظہار نہیں ہونا چاہئے۔ میڈیا اسٹریٹجی کے حوالے سے وزیراعظم ہائوس میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت کے نمائندے اور رہنمائوں کو صحافیوں اور اپوزیشن کے سوالوں اور تحفظات کے اظہار پر جواب احترام سے دینا ہوگا۔ اسی اجلاس میں سابق رکن قومی اسمبلی ندیم افضل چن کو وزیراعظم کا ترجمان بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شامل مرکز اور پنجاب کے وزیر اطلاعات (فواد چوہدری اور فیاض الحسن چوہان) سے کہا گیا کہ وہ اپنا لب و لہجہ تبدیل کریں۔ پیغام یہ دیا گیا کہ پی ٹی آئی اب اپوزیشن نہیں بلکہ حکومتی جماعت ہے اور اسلئے اسے اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے تمام متعلقہ شخصیات سے کہا ہے کہ وہ متکبر نظر نہ آئیں، عاجزی اور احترام کا رویہ اختیار کریں۔ وہ ٹاک شوز کے دوران صحافیوں اور سیاست دانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران نرم مزاجی کا مظاہرہ کریں۔
حکومت کی میڈیا حکمت عملی میں تبدیلی۔۔؟؟
Facebook Comments