chand roz mein theater policy mutaarif kaarane ka aelan

چند روزمیں تھیٹر پالیسی متعارف کرانے کا اعلان۔۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ  کوئی دباؤ قبول نہیں ،  آئندہ چند روز میں تھیٹر پالیسی متعارف کروا دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ تھیٹر مالکان کی جانب سے مکمل گارنٹی کے باوجود بعض مقامات پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی، جس پر صرف ان عناصر کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے جو قواعد کی پاسداری نہیں کر رہے۔عظمٰی بخاری نے واضح کیا کہ ان کا مشن تھیٹرز سے فحاشی اور بیہودگی کا مکمل خاتمہ ہے۔  تھیٹرز کا ماحول ایسا ہونا چاہیے جہاں فیملیز بلا خوف و خطر ڈرامے دیکھنے آئیں۔ہم نے تھیٹر مالکان اور فنکاروں کو اصلاح کے لیے ایک سال کا وقت دیا تھا اور اس دوران تمام فریقین نے تھیٹرز کو فیملی انٹرٹینمنٹ کا مرکز بنانے کی تحریری گارنٹی دی تھی۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ حکومت صرف انہی افراد کے خلاف کارروائی کر رہی ہے جنہوں نے دی گئی یقین دہانیوں کے باوجود ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ نہ کسی کی دھمکیوں کی پرواہ ہے اور نہ ہی کسی سے بلیک میل ہوں گی۔تھیٹر سے بے حیائی کے خاتمے کے حوالے سے جلد نئی قانون سازی کی جا رہی ہے اور آئندہ چند روز میں ایک جامع تھیٹر پالیسی متعارف کروا دی جائے گی۔انہوں نے عوام کے مثبت ردعمل کو حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام بھی چاہتے ہیں کہ تھیٹر ایک صاف ستھرا اور معیاری تفریحی ذریعہ بنے۔ تھیٹر کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا مقصد ایک صحت مند تفریحی ماحول فراہم کرنا ہے، اور عوام کی حمایت ہماری حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں