عالمی شہر ت یافتہ سینئر صحافی چاند نواب اسٹیٹ کرمنلز کے ہاتھوں لٹنے سے بار بار بچ گئے۔۔ تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوزکے رپورٹر اور سینئر صحافی چاند نواب نے ہفتہ کی رات کراچی پریس کلب میں دوستوں کے ساتھ کھانا کھایا اور پریس کلب سے اپنے آفس واقع مدینہ مال زینب مارکیٹ کے لئے روانہ ہوئے تو سی این جی پمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے انہیں روک کر لوٹنے کی کوشش کی، لیکن ناکام ہوئے چاند نواب نے بھاگ کر جان بچائی اور فوری طور پر آرٹلری میدان تھانے کو اطلاع دی، جب ایک گھنٹے تک پولیس موقع پر نہیں پہنچی تو ون فائیو پر کال کی، جس کے کافی دیر بعد موبائل پہنچی۔ چاند نواب کا کہنا ہے کہ ۔۔ ہم صحافی ہی محفوظ نہیں اور نہ ون فائیو اور نہ پولیس موبائل پر وقت پہنچتی ہے مدینہ شاپنگ مال سے پریس کلب تک کے راستے میں اکثر وارداتیں ہوتی رہتی ہیں لیکن پولیس کوئی ایکشن نہیں لیتی۔
چاند نواب بال بال بچ گئے۔۔
Facebook Comments