چمن پریس کلب کو زبردستی تالا لگادیاگیا۔۔ اس دوران سینکڑوں افراد نے پریس کلب میں زبردستی گھسنے کی بھی کوشش کی جسے پولیس اور صحافیوں نے مل کر ناکام بنادیا۔۔ آل پارٹیز تاجر لغری اتحاد کے رہنماؤں نے چمن پریس کلب کو باہر سے تالہ لگاکر صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی اگر صحافیوں نے چمن پریس کلب کو دوبارہ کھول دیا تو آگ لگا دینگے۔چمن پریس کلب کے صحافیوں اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ چمن پریس کلب کے صحافیوں نے ہر مشکل گھڑی میں دھرنا کا ساتھ دیا ہے اور ان کی آواز نیشنل و انٹرنیشنل میڈیا کے سطح پر اجاگر کیا ہے ،پر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے ،لیکن اہل قلم کو زدوکوب اور پریس کلب کو جلانے کی دھمکیاں قابل مذمت ہے۔ پریس کلب میں پولیس کی موجودگی میں صحافیوں کو چمن پریس کلب سے نکالا گیا۔
Facebook Comments