press club ke senior nab sadar ko sangeen nataij ki dhanmki

چمن کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، بی یوجے، کے پی سی۔۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے چمن پریس کلب کی بندش اور لغڑی اتحاد کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کی مذمت کی ہے بی یو جے کے صدر خلیل احمد نے صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی اور صحافیوں کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ چمن پریس کلب پر حملہ تشویشناک اور قابل مذمت ہے وزیراعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی اور آئی جی پولیس ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائیں صحافی کسی بھی واقعے میں فریقین کے موقف کو اپنی صحافتی ذمہ داری کے ساتھ پیش کرتے ہیں تاہم میڈیا مالکان کی خبر کے حوالے سے اپنی پالیسی ہوتی ہے جس کا ذمہ دار صحافی نہیں صحافیوں کوتحفظ فراہم کرناریاست کی ذمہ داری ہےحکومت شہر چمن کے صحافیوں سمیت ہر شہری کی حفاظت کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ دریں اثنا کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ، سیکریٹری شعیب احمد اور اراکین مجلس عاملہ نے چمن پریس کلب پر حملہ اور اس کی بندش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات اور وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے اس افسوسناک واقعہ کا نوٹس لینے اور چمن پریس کلب کے اراکین اور عامل صحافیوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب مظاہرے اور احتجاج ریکارڈ کرانے کی جگہ ہے مگر پریس کلب پر مظاہرے کی خبر اخبار یا چینل پر شائع یا نشر ہونے کا ذمہ دار  پریس کلب نہیں ہوتا۔ انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات، بلوچستان حکومت  اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے امن و امان کے قیام اور صحافیوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں