چیئرمین پی ٹی وی کی تعیناتی، نیا کیس دائر۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سرکاری ٹی وی کے نئے چیئرمین ارشد خان کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے 14 نومبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔ سیکرٹری یونین پرویز بھٹی کی جانب سے دائر درخواست میں سیکرٹری اطلاعات، کابینہ ڈویژن، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز، ارشد خان اور چیئرمین ایس ای سی پی کوفریق بنایا گیا ہے۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر کی تعیناتی میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ ارشد خان کی تعیناتی عدالت کے 7 مئی کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی عمل میں لائی جائے اور ارشد خان کی بطور چیئرمین تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں