لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم نے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کے تقرر کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت و دیگران سے جواب طلب کر لیا ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی تعیناتی ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں سے متصادم قرار دیکر انہیں عہدے سے ہٹایا جائے،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر پیمرا نے درخواست گزار کیخلاف تادیبی کارروائی کی تو درخواست گزار عدالت سے رجوع کر سکتا ہے، عدالت نے سلیم بیگ اور پیمرا کی طرف سے ایک وکیل کے پیش ہونے پر بھی اعتراض اٹھا تے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آپ یا تو سلیم بیگ کی طرف سے پیش ہوں یا پھر پیمرا کی طرف سے پیش ہوں۔

Facebook Comments