سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کو نشانے پر رکھ لیا اور صاف صاف کہا کہ ’کالم نگار جھوٹ بول رہا ہے یا چیئرمین نیب‘۔پریس کانفرنس سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب نے معروف صحافی کے انٹرویو کی تردید نہیں کی، قانون میں واضح ہے کہ کسی بات کی نفی نہ کریں تو وہ اقرار سمجھا جاتا ہے، یا کالم نگار جھوٹ بول رہا ہے یا چیرمین نیب، لیکن بدنام سیاستدان ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے انٹرویو کا مقصد وقت کے ساتھ عیاں ہوگا، نیب جانبدار ہے،احتساب کے ادارے نے ملک میں بیورو کریسی کو مفلوج کردیا، نیب اور اس کے چیئرمین متنازع بن ہوچکے۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ انٹرویو میں کہا گیا باقی بیورو کریسی کو شکایت نہیں،احد چیمہ کو ان کا تکبر لے گیا،کیا نیب کے قانون میں تکبر جرم ہے؟
Facebook Comments