کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ نے آئی ٹی این ای کورٹ کے چیئرمین شاہد محمود کھوکھر ایڈووکیٹ کی سماعت کے دوران عدالت میں موجود روزنامہ عوام کراچی کے برطرف صحافیوں و میڈیا ورکرز کو کمرہ عدالت سے نکل جانے دھمکیاں دینے پولیس کے ذریعے انہیں کمرہ عدالت سے باہر نکلوانے اور لاک اپ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں دستور گروپ نے چیئرمین آئی ٹی این ای کو متنبہ کیا ہے کہ صحافیوں و میڈیا ورکرز کو دھمکانے ہراساں کرنے اور واجبات کے حصول کے مقدمے میں ان سے نا انصافی کرنے پردستور گروپ قانونی عدالتی جارہ جوئی اور احتجاج کا حق محفوظ رکھتا ہے۔۔آئی ٹی این ای کورٹ نے متاثرین روزنامہ عوام کے واجبات حصولی کیس کی سماعت 2 فروری 2023 کو کراچی میں کی اس موقع پر درخواست گزار روزنامہ عوام کے برطرف صحافی و میڈیا ورکرز کمرہ عدالت میں اپنے وکیل کے ہمراہ موجود تھے سماعت کے دوران چیئرمین ائی ٹی این ای نے ایک پرانے حکم کو بنیاد بنا کر واجبات کیس کو ختم کرنے کی کوشش کی جس پر درخواست گزار کے وکیل سید اشتیاق بخاری ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمن تھرڈ پارٹی کے حوالے سے آپ کا 13 دسمبر 22 کا حکم بے بنیاد اور جعلی ہے جسے آپ بنیاد بنا کر روزنامہ عوام کے متاثرین کا واجبات کا کیس ختم کرنا چاہتے ہیں۔۔سید اشتیاق بخاری ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے آئی ٹی این ای کے سابق چیئرمین راجہ عامر ایڈووکیٹ 24 دسمبر 2020 کو میر شکیل الرحمن تھرڈ پارٹی کے حوالے انتظامیہ کی درخواست مسترد کر چکے ہیں جس کے بعد گواہیوں کی تکمیل اور کیس پر سماعت 80 فی صد مکمل ہو چکی ہے اس قانونی نقطے پر چیئرمین آئی ٹی این ای شاہد محمود کھوکھر ایڈووکیٹ اور وکیل صفائی کے درمیان تکرار اور بحث شدت اختیار کر گئی۔۔جس پر چیئرمین آئی ٹی این ای نے طیش میں آکر عدالت میں موجود صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو دھمکیاں دیں رجسٹرار کو حکم دیا کہ پولیس بلوائی جائے درخواست گزاروں اور ان کے وکیل کو کمرہ عدالت سے نکال کو لاک اپ کیا جائے جس پر سید اشتیاق بخاری ایڈووکیٹ نے چیئرمین آئی ٹی این ای سے کہا کہ اگر آپ نے ایسا کیا تو سب سے پہلے میں احتجاج کروں گا اور عدالت کا بائیکاٹ کروں گا۔ دستور گروپ کے چیئرمین ناصر محمود سینئر ڈپٹی چیئرمین زبیر ابراہیم ڈپٹی چیئرمین طارق اسلم محمد عارف خان اور ممبرز سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کا ہر فورم دفاع کیا جائے گا چیئرمین آئی ٹی این ای قانون کے مطابق صحافیوں کے واجبات کیس کی سماعت کریں اور انصاف کے مطابق جلد فیصلہ دیں۔۔دستور گروپ نے حکومت پاکستان وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات اور چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کو عدالت میں دھمکانے انہیں ہراساں کرنے اور ان کے خلاف ناانصافی پر مبنی فیصلہ دے کر اخباری مالکان کو فائدہ پہنچانے کی سازش کرنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے چیئرمین آئی ٹی این ای شاہد محمود کھوکھر ایڈووکیٹ کے خلاف قانون و آئین کے مطابق کارروائی کریں بصورت دیگر صحافی برادری قومی اور بین الاقوامی سطح پر احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔۔
چیئرمین آئی ٹی این ای کی صحافیوں کو دھمکی کی مذمت۔۔
Facebook Comments