chairman itna ki fori taqreeri ka mutaalba

چیئرمین آئی ٹی این ای کی فوری تقرری کا مطالبہ۔۔

ایپنک کے مرکزی چیئرمین محمد عرفان علی نے سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ناصر زیدی و دیگر میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ غیر مناسب رویہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے حکومت اور میڈیا ورکرز کے خلاف ایک سازش قرار دیا ہے ،چیئرمین ایپنک نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت میڈیا ورکرز کے مسائل حل کرنے میں غیر سنجیدہ نظر آتی ہے، پانچ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود چیئرمین آئی ٹی این ای کی تقرری کا نہ ہونا اس کا واضح ثبوت ہے، ہزاروں میڈیا ملازمین شدید مایوسی اور پریشانی کا شکار ہے ہیں ،ایپنک کی قیادت صدر اور وزیراعظم سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر آئی ٹی این ای کے چیئرمین کا نوٹی فیکیشن  جاری کیا جائے تاکہ میڈیا ملازمین اپنے آئینی حقوق کی جدوجہد جاری رکھ سکیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں