چیئرمین،ایم ڈی پی ٹی وی نے چارج سنبھال لیا۔۔

وفاقی حکومت نے ارشد خان کو سرکاری ٹی وی کا چیئرمین اورعامر منظور کو ایم ڈی مقرر کردیا ہے جبکہ شاہیرہ شاہد کو پی بی سی کی ڈی جی بنادیا گیا،انفارمیشن گروپ کی گریڈ بیس کی سینئر افسر مسز شاہیرہ شاہد کوپی بی سی کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کردیاہے۔ مسز شاہیرہ شاہد ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز میں ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں،اب انہیں پی بی سی کے ڈی جی کا چارج بھی دے دیاگیا ہے، قبل ازیں وہ لوک ورثہ اور دیگر اداروں میں بھی خدمات انجام دے چکی ہیں مسز شاہیرہ کی نئی تقرری کا نوٹیفکیشن وزارت اطلاعات و نشریات نے جاری کردیا۔ارشد خان نے چیئرمین اور عامر منظور نے سرکاری ٹی وی کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر کا چارج سنبھال لیا۔ ادارے کے ڈائریکٹرز، کنٹرولرز اور دیگر اعلیٰ افسران نے گزشتہ روز ان سے ملاقات کی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں