Chairmain NAB and Javaid Chaudhry

چیئر مین نیب کا انکار ، جاوید چوہدری بات پر قائم

کوئی انٹرویو نہیں دیا،چیئرمین نیب

جولکھاہےذمہ دارہوں، جاویدچودھری

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے معروف کالم نگار جاوید چودھری کو کوئی انٹرویو نہیں دیا۔ ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق نیب ذرائع نے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے کسی بھی انٹرویو کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں کالم نگار جاوید چودھری کو کوئی انٹرویو نہیں دیا، چیئرمین نیب کے حوالے سے بیانات درست نہیں ہیں۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ کالم میں دیگر شخصیات اور کیسز کے حوالے سے حقائق درست نہیں تھے،جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں حقائق کو مسخ کرکے پیش کیا۔دوسری جانب نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائے نیوز‘‘ کا کہنا ہے کالم نگار جاوید چوہدری کے حالیہ کالم پر رد عمل میں نیب ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے جاوید چوہدری کو کوئی انٹرویو نہیں دیا،چیئرمین نیب کے حوالے سے بیانات درست نہیں ہیں،جاوید چوہدری کے اس کالم پر نیب پہلے ہی وضاحت دے چکا ہے،جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں بعض شخصیات اور کیسز کا غلط ذکر کیا ہے، جاوید چوہدری نے اس حوالے سے اپنے ٹی وی چینل کے بیپر میں خود وضاحت بھی کی تھی واضح رہے کہ گزشتہ دنوں معروف کالم نگار اور اینکر پرسن جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں چیئرمین نیب سے ہونے والی ملاقات اور انٹرویو کا احوال بیان کیا تھا جس کو بنیاد بناتے ہوئےاپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔ اپوزیشن کی تنقید کے بعد چیئرمین نیب نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کہا جاتا ہے پبلک کے نمائندوں کے خلاف صحیح انکوائری نہیں ہوتی، جنہیں پکڑا جاتا ہے ان سے تفتیش کو سبوتاژ کرنے کے لیے ہفتوں کوشش کی جاتی ہے، کبھی اجلاس بلالیا جاتا ہے اور کبھی کمیٹیوں کی میٹنگز ہوتی ہیں، احتساب کی وجہ سے کبھی جمہوریت خطرے میں نہیں آتی، جمہوریت اعمال کی وجہ سے خطرے میں آتی ہے۔دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا عہدہ انہیں انٹرویو دینے کی اجازت نہیں دیتا، اگر انہوں نے انٹرویو دیا ہے تو قانونی کارروائی کریں گے۔

تجزیہ کار جاوید چودھری نے کہاہے کہ میں نے چیئر مین نیب سے کہا تھا کہ میں ایک صحافی ہوں اور ان باتوں کولکھوں گا ضرورتو جواب میں چیئر مین نیب بڑی گرمجوشی سے میرا ہاتھ دباتے رہے اورکہا کہ میں کسی سے ڈرتا نہیں ہوں۔دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید چودھری نے کہاکہ میں نے چیئر مین نیب سے کہا تھا کہ میں ایک صحافی ہوں اور ان باتوں کو ضرورلکھوں گا ضرورتو جواب میں چیئر مین نیب بڑی گرمجوشی سے میرا ہاتھ دباتے رہے اورکہا کہ میں کسی سے ڈرتا نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جو کچھ اپنے کالم میں لکھاہے ، وہ بڑا واضح لکھا ہے اور میں اپنے ایک ایک لفظ کی ذمہ داری لیتا ہوں۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں