لاہور پریس کلب میں چائے اور کھانے کے نرخوں میں سو فیصد اضافہ کردیا گیا۔ لاہور پریس کلب کے سابق سیکرٹری اور صحافی رہنما ذوالفقار علی مہتو کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی تیس فیصد سے زائد ہوچکی ہے، ایسے حالات میں لاہور پریس کلب کے ملازمین کی تنخواہ صرف سولہ ہزار روپے ماہانہ ہے۔ذوالفقار علی مہتو کے مطابق اتنی کم تنخواہ ظلم ہے۔ صحافی رہنما کا کہنا ہے کہ پنجاب کے قانون کے مطابق کم سے کم تنخواہ تیس ہزار روپے مقرر ہے، کیفے ٹیریا میں چائے اور کھانے کے ریٹس میں سو فیصد حالیہ اضافے کے بعد اس کا فائدہ ملازمین کو منتقل کیا جائے۔ انہوں نے لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور پریس کلب کے ملازمین کی تنخواہ کم سے کم تیس ہزار روپے ماہانہ کی جائے۔
Facebook Comments