chahti ho kisi khatoon ko aunty na kaha jae

چاہتی ہوں کسی خاتون کو آنٹی نہ کہاجائے، سینئر اداکارہ۔۔

سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ کوئی بھی کم عمر شخص خود سے تھوڑی سے بڑی خاتون کو کبھی ”آنٹی“ نہ کہے۔صبا فیصل نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سماجی رویوں اور گھریلو تربیت کے معاملے پر کھل کر بات کی۔صبا فیصل نے بچوں کی تربیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گھر کے بڑوں اور خصوصی طور پر والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بچوں کو نہ صرف بولنے کے آداب سکھائیں بلکہ انہیں یہ بھی سکھائیں کہ کس موقع پر کس انداز میں بات کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں زائد العمر یا ادھیڑ عمر کی بعض خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں آپا کہا جائے۔ان کے مطابق چوں کہ وہ باقی نئے آنے والے اداکاروں اور اداکاراؤں سے عمر میں بڑی ہوتی ہیں، اس لیے ان کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں عزت کے طور پر آپا کہا جائے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ کام کی جگہ پر کسی کو ”آپا“ بھی نہیں کہا جانا چاہیے، ہر کسی کا نام لے کر ان سے مخاطب ہونا چاہیے یا پھر میڈم کہا جا سکتا ہے۔ان کی بات پر پروگرام میں شریک ایک اور خاتون نے کہا کہ جب وہ بیرون ملک ملازمت کرتی تھیں تب ان کے دفتر میں ان کی بچوں کی عمر کے لوگ بھی ملازمت کرتے تھے لیکن کبھی انہیں کسی نے ”آنٹی“ نہیں کہا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں