نئی بات میڈیا نیٹ ورک کے مالک کی ناک کے بال چہیتے رپورٹر نے راہیں جدا کرلیں۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ روزنامہ نئی بات ،نیو نیوز اور لاہور رنگ ٹی وی کے مالک چوہدری ڈاکٹر عبدالرحمان کے ایجوکیشن نیٹ ورک سپیرئر گروپ آف کالجز اینڈ یونیورسٹیز کے سینکڑوں امور کی انجام دہی میں جان لڑانے والا لاہور کا ایجوکیشن رپورٹر 10 سال بعد اچانک استعفیٰ دے کر اپنے گھر بیٹھ گیا ہے۔پپو کا کہنا ہے کہ مستعفی رپورٹر ایک انتہائی محنتی اور قابل رپورٹر ہے جس نے اپنے دس سالہ کیرئر میں ایک بار بھی انتظامیہ اور مالکان کو موقع فراہم نہیں کیا کہ کوئی کام اس کے سپرد کیا گیا ہو اور اس نے وہ مکمل نہ کیا ہو۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ مستعفی رپورٹرنے کم تنخواہ کی وجہ سے اپنی راہیں جدا کی ہیں۔۔پپو کے مطابق 4 دن گزرنے کے باوجود مستعفی رپورٹر کا استعفیٰ منظور نہیں کیا جارہا جبکہ دوسری جانب مستعفی رپورٹر نے ملکی میڈیا کی تاریخ کا سب سے پہلا ایجوکیشن کا ٹاک شو بھی چند روز قبل شروع کیا ہے اور اسے تعلیمی حلقوں میں بہت پزیرائی بھی مل رہی ہے۔پپو کا کہنا ہے کہ ایک بڑے میڈیا گروپ کی جانب سے مستعفی رپورٹر کو بطور میزبان ایجوکیشن کا پروگرام کرنے کی آفر بھی ہے اور اچھے پیکیج کی آفر ہے لیکن تاحال اس نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔۔
