chaar senior sahafion ka sarkaari kharch par ilaaj ka mutaalba

چار سینئر صحافیوں کا سرکاری خرچ پر علاج کا مطالبہ۔۔

 کراچی کے چار سینئر صحافی فوٹو جرنلسٹس اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سینئر ارکان شدید علیل ہیں حکومت سندھ بیمار صحافیوں کا فوری طور پر سرکاری خرچ پر علاج کروائے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس نے اس قسم کا مطالبہ محکمہ اطلاعات کے وزیر شرجیل انعام میمن سے کیا ہے۔ کے یو جے کے صدر  اعجاز احمد جنرل سیکریٹری عاجز جمالی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے اپنے بیان میں کیا ہے۔ کے یو جے نے حکومت سندھ کی توجہ مبذول کروائی ہے کہ دو مایہ ناز فوٹو جرنلسٹس معین الحق اور وقار حسین نے پوری زندگی شاندار فوٹو گرافی کی ہے یہ دونوں زیر علاج ہیں۔ اسی طرح سینئر رپورٹرز عبدالعزیز نقشبندی اور خالد الیاس بھی شدید علیل ہیں۔ چاروں صحافی غربت کی وجہ سے اپنے علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر پا رہے کیونکہ بیماری کی وجہ سے وہ بیروزگار ہیں۔ اس لیئے کے یو جے وزیر اطلاعات سے مطالبہ کرتی ہے کہ چاروں سینئر صحافیوں کو بلا تاخیر سرکاری خرچ پر ڈائو یونیورسٹی اسپتال یا کسی بہتر اسپتال سے علاج کروایا جائے۔ کے یو جے کے عہدیداروں نے اپنے بیمار ساتھیوں کی صحتیابی کے لیئے دعا بھی کی ہے اور کے یو جے کے تمام ارکان کو اپیل کی ہے کہ بیمار ساتھیوں کے لیئے دعا کی جائے تاکہ اللہ پاک ان کو صحت کامل عطا کرے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں