chaar pakistani sahafi news website par hein

چار پاکستانی صحافی نیوزویب سائٹ پر بین۔۔

کچھ پاکستانی صحافیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر برطانیہ کی نیوز ویب  دی انڈیپنڈنٹ کے اردو ورژن پر پابندی لگائی گئی ہے۔الگ الگ سوشل میڈیا پوسٹس میں، کم از کم تین ممتاز صحافیوں نے کہا کہ اس پابندی کا مقصد پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی کو مزید کم کرنا ہے۔عفت حسن رضوی نے ٹویٹ کیا، “آزاد اردو نے مجھے مطلع کیا ہے کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر، تین سال سے شائع ہونے والا میرا ہفتہ وار نظم مزید جاری نہیں رہ سکتا۔۔اسی طرح طلعت حسین نے ٹوئٹر پر اپنا حالیہ کالم پوسٹ کرتے ہوئے اعلان کیا: “یہ اس ویب سائٹ کے لیے میرا آخری مضمون ہے۔ وہ بھی “مثبت رپورٹنگ” چاہتے ہیں۔فریڈم نیٹ ورک کے مطابق انڈی پینڈینٹ اردو نے کارٹونسٹ صابرنزر کے خاکوں پر بھی بھی پابندی لگادی ہے، ایف این کے مطابق گزشتہ تین برسوں سے ملک میں سنسرشپ گہری جڑیں پکڑرہی ہیں۔۔دوسری جانب امریکا میں مقیم پاکستانی صحافی مبشرزیدی نے بھی سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ انڈی پینڈینٹ اردو نے کچھ عرصہ پہلے ان پر پابندی لگادی تھی، تین کالم شائع کئے جس کا تاحال معاوضہ بھی انہیں نہیں دیاگیا۔۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں