bol news ki team par hamla

سی ایف او نے بول ملازمین کو ماموں بنادیا۔۔

بول  نیوز کے سی ایف او(چیف فنانس آفیسر) نے بھی ملازمین کو ماموں بنادیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ سی ایف او کے وعدے کے مطابق تیس سے پہلے ایک اور یکم جون کے بعد دوسری سیلری آنی تھی مگر حال یہ ہے کہ 31 تاریخ بھی گزر گئی مگر سیلری کا کچھ اتا پتہ نہیں ۔۔پپو کا کہنا ہے کہ سی ایف او صاحب  دو روز  قبل  آفس تشریف لائے اور ٹیلن انتظامیہ کیساتھ چوتھے فلور کو کرائے پر دینے کا معاہدہ دستخط کرکے فوری چلے گئے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ہیڈ آف نیوز بھی نوٹس پیریڈ پر ہیں۔۔ جلد وہ بول نیوز کو خیرباد کہہ دیں گے۔ ۔ پپو کا کہنا ہے کہ جب پروگرامنگ کی ٹیم نے  چینل انتظامیہ کے ایک ذمہ دار کو یاد دلایا کہ سی ایف او کے وعدوں کا کیا ہوا؟؟ تو ذمہ دار نے انہیں بتایا کہ 5 جون تک تنخواہ آئے گی وہ بھی صرف ایک۔۔۔ اور جو وعدہ سی ایف او نے کیا تھا کہ بول ملازمین کو باقی کمپنیوں کے ملازمین کے پول میں ڈالیں گے تو سیلری پھر ٹائم پر آیا کرے گی اور میڈیکل بھی ملے گا مگر یہ بھی صرف زبانی حد تک رہا کیونکہ  چینل کےذمہ دار کے  بقول  اب عید کے بعد دیکھیں گے کہ پول میں ایڈ کریں گے بول ملازمین کو یا نہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں