جلسوں میں کمپیئرنگ کرنیوالےسینیٹر فیصل جاوید کرکٹ کمنٹیٹر بن گئے ،ریڈیو پر فیصل جاوید کا مخصوص انداز، اردو ا ور پشتو میں کمنٹری، کھلاڑی کے بجائے لڑکے آئوٹ ہوگئے کی اصطلاح لے آئے۔تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان کے جلسوں اور تقاریب میں کمپیرنگ کرکے شہرت حاصل کرنے والے پی ٹی آئی رہنما ء اور سینٹر فیصل جاوید خان کرکٹ کمنٹیٹر بن گئے ہیں۔وہ پاکستان سپر لیگ میں ریڈیو سے کمنٹری کررہے ہیں،اپنے جوش خطاب سے مقبولیت حاصل کرنے والے فیصل جاوید کمنٹری میں مخصوص انداز اپنائے ہوئے ہیں وہ اردو کے ساتھ پشتو میں کمنٹری کررہے ہیں اور کھلاڑی آوٹ کے بجائے لڑکے آوٹ کی نئی اصطلاح سامنے لارہے ہیں۔عمران خان کے قریبی دوستوں میں فواد چوہدری اور فیصل جاوید کرکٹ سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں اب فیصل جاوید کمنٹری میں قسمت آزما کر نئے کیئریئر کا آغاز کر چکے ہیں۔فیصل جاوید کا تعلق صوابی سے ہے یہ شہر پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کا شہر ہے۔
![](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2018/10/HOw-to-Write-for-Imran-Junior-website.jpg)