cej ki khatoon director ambar raheem shamsi mistafa

سی ای جے کی خاتون ڈائریکٹر امبر رحیم شمسی مستعفی۔۔

انسٹیٹیوٹ بزنس ایڈمنسٹریشن(آئی بی اے) کراچی کے سینٹر آف ایکسلنس ان جرنلزم(سی ای جے) میں ڈائریکٹر کی آسامی امبر رحیم شمسی کے استعفیٰ سے خالی ہوگئی ہے۔ انھیں دو برس قبل فروری 2022 میں ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وہ سابق ڈائریکٹر کمال صدیقی کی طرح کارکردگی نہیں دکھا سکی تھیں، کمال صدیقی چھ برس تک سی ای جے کے ڈائریکٹر رہے تھے تاہم بعد میں ان کے آئی بی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اکبر زیدی کے ساتھ اختلافات ہوگئے تھے جس کے بعد انھوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ادھر انسٹیٹیوٹ بزنس ایڈمنسٹریشن(آئی بی اے) کراچی نے سینٹر آف ایکسلنس ان جرنلزم کی ڈائریکٹر امبر کا استعفی منظور کرتے ہوئے نئے ڈائریکٹر کی تلاش شروع کردی ہے اور اس حوالے سے آسامی بھی مشتہر کردی ہے نئے ڈائریکٹرکے لیے پی ایچ ڈی ہونا شرط نہیں رکھا گیا ہے صرف صحافت یا مواصلات میں ماسٹرز اور 10 برس کا تجربہ ضروری ہوگا جب کہ لیڈرشپ کی خصوصیت کو ترجیح دی جائے گی اور ڈائریکٹر کی تنخواہ 6 سے 8 لاکھ تک ہوگی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں