پاکستان میڈیا کونسل کی مرکزی قیادت مرکزی پیٹرن انچیف محمد سعید شاہ، مرکزی صدر مهر حمید انور، مرکزی سینئر نائب صدر مقصود احمد، مرکزی نائب صدر میاں افتخار رامے، مرکزی جنرل سیکرٹری مہر کلیم اللہ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد آصف چوہدری ، مرکزی کو آرڈینٹر میاں خرم شہزاد، صوبائی صدر پنجاب رانا بابر مسعود خان ، ضلعی صدر گجرات خالد ہنجرا نے گجرات میں سینیئر صحافیوں (عبدالستار مرزا، سید نوید حسین شاہ، رانا شہزاد ، سید ذوالفقار شاہ) پر بے بنیاد ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی زبان بندی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ صحافیوں کے خلاف بے بنیاد مقدمات کے واقعات میں اضافہ قابل تشویش ہے۔ اعلی حکام ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کردار ادا کریں۔ پاکستان میڈیا کونسل وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتی ہے کہ گجرات کے صحافیوں پر یہ جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ فوری طور پر خارج کیا جائے اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گجرات میں 4 سینئر صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج۔۔
Facebook Comments
