چیئرمین آئی ٹی این ای نے شہریار تاثیر کے ادارے میڈیا ٹائمز کے خلاف تین لاکھ دوہزار روپے کے واجبات کی وصولی کا کیس بند کرکے، کسی جعلی شخص کو دولاکھ روپے کا چیک دے دیا اور ایک لاکھ دوہزار معاف بھی کردیئے۔ میڈیا ٹائمز کے خلاف غلام مرتضیٰ نے کیس کیا تھا ، واجبات کی وصولی کے لئے وہ ماتحت عدالت سے کیس جیت بھی گیا تھا۔ لیکن چیئرمین آئی ٹی این ای شاہد محمود کھوکھر نے ڈگری ہولڈر غلام مرتضیٰ کی جگہ جعلی شخص غلام مصطفیٰ کو دو لاکھ روپے کا چیک دے دیا اور ایک لاکھ دو ہزار روپے معاف بھی کر دئیے جبکہ ڈگری ہولڈر غلام مرتضیٰ کا شہر یار تاثیر کے ادارے میڈیا ٹائمز کے خلاف 3 لاکھ دو ہزار روپے وصولی کا کیس بند بھی کردیا۔ڈگری ہولڈر نے اس معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریری درخواست دے دی۔۔ڈگری ہولڈر کے وکیل سید اشتیاق مصطفیٰ بخاری ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ظلم کی انتہا یہ ہے کہ اس جعلسازی کے دوران بطور وکیل ان کی حاضری بھی ڈگری ہولڈر کی طرف سے لگادی گئی۔ جب کہ چیئرمین آئی ٹی این ای کے جاری کردہ تحریری آرڈر مورخہ تیرہ اپریل دوہزار تئیس پر مدعی کا نام اور اور چیک وصولی کرنے والے کا نام کچھ اور واضح دیکھا جاسکتا ہے۔ تحریری آرڈر کا عکس اس خبر کے ساتھ شیئر کی جارہا ہے۔
کیس کسی اورکا، واجبات کسی اور کو مل گئے۔۔
Facebook Comments