کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے معروف صحافی شاہ زیب جیلانی کے خلاف مقدمہ عدم ثبوت پر خارج کردیا۔ دوران سماعت معزز عدالت کے جج نے عدالتی ریمارکس میں کہاکہ مقدمہ کمزور اور مذکورہ صحافی کے خلاف ناکافی شواہد فراہم کیے گئے ہیں۔ہفتہ کو مقامی عدالت میں صحافی شاہ زیب جیلانی کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت ہوئی۔سماعت میں عدالت نے شاہ زیب جیلانی کیخلاف دائر مقدمہ ختم کرتے ہوئے فراہم کردہ شواہد کو ناکافی قرار دے دیا۔عدالتی ریمارکس میں جج نے مذکورہ مقدمے کو سی کلاس قرار دیا۔ جج نے کہاکہ صحافی کیخلاف درج ایف آئی آر قابل سماعت نہیں۔
Facebook Comments