سما ٹی وی کی اینکر پرسن کرن ناز کے خلاف کراچی کی عدالت نے مقدمہ خارج کر دیا ۔سندھ کے وزیر سعید غنی جھوٹی خبر کا الزام ثابت نہ کرسکے۔۔تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن کرن ناز کو اہم قانونی کامیابی حاصل ہوگئی، کراچی کی سیشن عدالت جنوبی نے ان کے خلاف دائر مقدمے میں جھوٹی خبر کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بریت کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت میں دائر درخواست میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ خبر جھوٹ پر مبنی تھی، تاہم عدالتی کارروائی کے دوران مدعی فریق کی جانب سے الزام کو ثابت کرنے کے لیے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہ کیے جا سکے۔صحافتی حلقوں میں اس فیصلے کو میڈیا کے حقِ اظہار اور صحافتی آزادی کی جیت قرار دیا جا رہا ہے، جہاں ایک پیشہ ور اینکر نے طویل عدالتی عمل کے بعد بالآخر خود کو باعزت بری کروایا۔یاد رہے کہ یہ مقدمہ صوبائی وزیر سعید غنی کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔ مقدمے میں دیگر صحافیوں — سنجے سادھوانی، فرحان ملک اور نوید صدیقی کو بھی نامزد کیا گیا تھا، جنہیں عدالت پہلے ہی بری کر چکی ہے۔
