بول انتظامیہ نے اپنے ورکرز کو تنخواہیں مانگنے اور سیلری کے لئے احتجاج کرنے کا انوکھا بدلہ لے لیا۔۔۔ کراچی کے علاقے ملیر کی عدالت میں اپنے ہی ورکرز کے خلاف فوجداری مقدمے کی درخواست دائر کردی۔۔ بول ٹی وی کے سیکورٹی انچارج حارث کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ورکرز نے غیرقانونی احتجاج کیا، لاک ڈاؤن کیا، توڑپھوڑ کی، انتظامیہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔۔پولیس کو ہدایت کی جائے کہ ان ورکرز کے خلاف دہشت گردی کامقدمہ درج کیا جائے۔۔ درخواست میں چھ بول والاز کو فریق بنایاگیا ہے، جنہیں عدالت نے پیر کی صبح طلب کیا ہے۔۔
Facebook Comments