Cartoonist Fired From The Nation

متنازع کارٹون بنانے والا انگریزی اخبار سے فارغ

معروف انگریزی روزنامہ دی نیشن نے متنازع کارٹون بنانے والے کارٹونسٹ کو نوکری سے نکال دیا۔۔ ایک انگریزی ویب سائیٹ کے مطابق اخبار کی انتظامیہ نے کارٹونسٹ خالد حسین کو بتادیا ہے کہ اب ان کے کارٹون اخبار میں شائع نہیں کئے جائیں گے۔۔ اطلاعات کے مطابق پچیس ستمبر کی اشاعت میں ادارتی صفحہ پر شائع ہونے والے ایک کارٹون پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید ہوئی تھی،اور حکومت نے بھی اس کا سخت نوٹس لیا تھا۔۔ ویب سائیٹ کے مطابق خالد حسین کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں اخبار کب تک ان کا کارٹون شائع نہیں کرے گا۔۔کارٹون کی اشاعت پر اخبار انتظامیہ نے اپنے قارئین سے معافی بھی مانگی اور آئندہ ایسی غلطی نہ کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں