maruf model o adakar ke ghar ka safaya

کیرئر کے عروج پربروکرسے لومیرج کرلی، نادیہ حسین۔۔

میک اپ آرٹسٹ، ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے عروج پر سرمایہ کاری کے دوران پیسے ڈبل کرکے دینے پر ان کی بروکر سے محبت ہوگئی تھی، جس سے بعد ازاں انہوں نے شادی کرلی۔نادیہ حسین نے کیریئر کے عروج پر 2003 میں عاطف خان سے شادی کرلی تھی، جن سے انہیں اولاد بھی ہے اور وہ تاحال کامیاب ازدواجی زندگی گزارتی آ رہی ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق   نادیہ حسین  نے ایاز سموں کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے  بتایا کہ معروف گلوکارہ ٹینا ثانی ان کی خالہ ہیں جو انہیں بچپن میں ٹی وی پروگرامات میں لے کر جاتی تھیں، جس وجہ سے انہیں کیریئر بنانے میں آسانی ہوئی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کی ایک دوست ایک فیشن شو میں انٹرن شپ پر کام کرتی تھیں، جنہوں نے انہیں ماڈلنگ کی پیش کش کی اور یوں وہ دیکھتے ہی دیکھتے ماڈل بن گئیں۔نادیہ حسین نے دعویٰ کیا کہ انہیں 20 سال کی عمر میں پہلی ماڈلنگ کمپین کے اس وقت 25 ہزار روپے دیے گئے جو کہ اس زمانے میں بہت زیادہ رقم تھی، اب 23 سال گزر جانے کے بعد بھی پہلی کمائی 25 ہزار روپے ہونا بڑی بات ہوتی ہے لیکن انہیں کئی سال قبل پہلی کمائی اتنی مل چکی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جس وقت وہ ماڈلنگ کی دنیا میں داخل ہوئیں، اس وقت پرانی ماڈلز یا تو شادیاں کر رہی تھیں یا پھر وہ کام کرکے تھک چکی تھیں، جس وجہ سے وہ اس وقت سب فیشن ڈیزائنر کی پسند گئیں اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے مصروف ماڈل بن گئیں،  ممکنہ طور پر ان کی خوبصورتی اور دراز قد ہونے کی وجہ سے بھی انہیں چانسز ملے جب کہ انڈسٹری میں ان کے خود بخود تعلقات بنتے گئے، جس وجہ سے انہیں کوئی پریشانی نہیں دیکھنی پڑی۔ایک اور سوال کے جواب میں نادیہ حسین نے بتایا کہ کیریئر کے عروج پر جب انہوں نے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا شروع کی تو انہیں اپنے بروکر کے ساتھ محبت ہوگئی اور ان سے شادی کرلی، ان کے شوہر ان کے بروکر تھے، جنہوں نے انہیں متاثر کرنے کے لیے انہیں پیش کش کی تھی کہ اگر انہوں نے ماڈل کو پیسے ڈبل کرکے دیے تو وہ انہیں ڈنر کروائیں گی۔نادیہ حسین نے مسکراتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے شوہر نے اپنے پیسے ملاکر انہیں ڈبل پیسے کرکے دیے ہوں گے تاکہ میں ان سے متاثر ہو سکوں۔ماڈل کے مطابق تاہم آج تک ان کے شوہر نے انہیں یہ نہیں بتایا کہ واقعی ان کے پیسے سرمایہ کاری سے ڈبل ہوئے تھے یا انہوں نے خود اپنے پیسے ملاکر انہیں ڈبل کرکے دیے تھے۔نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ لیکن ان کا اپنا خیال ہے کہ شوہر نے انہیں اپنے پیسے ملاکر انہیں ڈبل پیسے کرکے دیے ہوں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں