kuj arkaan keliye eid milan party ka aelan

کارڈ جاری کرنے پر کے یوجے  کے تمام عہدیداران فارغ۔۔

 آئین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر پی ایف یوجے کی جانب سے کے یوجے کےصدر، جنرل سیکرٹری سمیت پوری مجلس عاملہ کو تحلیل کرکے ایڈہاک کمیٹی بنادی گئی۔۔امتیاز خان فاران کی سربراہی میں 3 رکنی ایڈہاک کمیٹی بنا دی گئی ہے،ایڈہاک کمیٹی رکنیت کی اسکروٹنی،نئی ووٹر لسٹ اور انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گی،تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس 3 تا 5 نومبر ایبٹ آباد میں منعقد ہوا جس میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے گزشتہ ایف ای سی کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے کارڈ جاری کرنے کے معاملے پر تفصیلی بحث ہوئی، اجلاس میں یہ معاملہ بھی زیر بحث آیا کہ سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے نے کے یو جے کے صدر و جنرل سیکرٹری کو نوٹس جاری کیا تھا کہ ایف ای سی کے فیصلے کے مطابق پی ایف یو جے کے کارڈ سیکرٹری جنرل جاری کریں گے اس لئے صدر و جنرل سیکرٹری کے یوجے یہ کارڈ جاری کرنا فوری بند کریں اور نوٹس کا جواب دیں کہ ایف ای سی کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے کارڈ کیوں جاری کئے گئے، اجلاس میں یہ معاملہ بھی زیر بحث آیا کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر و جنرل سیکرٹری نے نوٹس کا جواب نہیں دیا، کے یو جے کے صدر و جنرل سیکرٹری نے پی ایف یو جے کے نوٹس پر کارڈ بنانے کا عمل ختم کرنے کے بجائے یہ پریس ریلیز جاری کی کہ کے یوجے کی طرف سے کارڈ بنانے کا عمل جاری رہے گا،ایف ای سی اجلاس میں کراچی کی تنظیمی صورتحال پر تفصیلی بحث کے بعد اکثریتی ارکان کی رائے تھی کہ اس خلاف ورزی پر کے یو جے کے خلاف آئین کے مطابق تادیبی کارروائی کی جائے تاہم تنظیم کے وسیع تر مفاد کے پیش نظر ایف ای سی نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو ایک اور موقع دیا جائے، ایف ای سی کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں کے یو جے کو مہلت دی گئی اور ہدایت کی گئی کہ 10 نومبر تک کراچی یونین آف جرنلسٹ کی طرف سے با ضابطہ طور پر یہ اعلان کیا جائے کہ کراچی یونین آف جرنلسٹ کی طرف کارڈ جاری کرنے کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے،کراچی یونین آف جرنلسٹ کے ممبران کو نئے کارڈ پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل جاری کریں گے،کے یوجے کی طرف سے اب تک جاری کئے گئے کارڈختم کر دیئے گئے ہیں اور 10 نومبر کے بعد ان کارڈز کا استعمال غیر قانونی ہوگا، ایبٹ آباد ایف ای سی نے صدر و سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے کو اختیار دیا اور پابند کیا ہے کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدرو جنرل سیکرٹری نے 10 نومبر تک ان فیصلوں پر عملدرآمد نہ کیا تو وہ آئین کے مطابق ان کے خلاف تادیبی کارروائی کریں گے، تاہم کے یو جے سیکریٹری کا جواب ایف ای سی فیصلے کے تناظر میں قطعی طور پر اطمینان بخش نہیں تھا، مزید فائنل نوٹس میں درج ہدایت کے تحت درکار پریس ریلیز کے اجرا سے بھی نہ صرف گریز کیا گیا جو کہ پی ایف یو جے ہدایات کی مسلسل خلاف ورزی کے مترادف، اور پی ایف یو جے آئین کے آرٹیکل اٹھارہ، بابت ایک اس کی اختیارات ، رول 5 کے تحت کے یو جے مجلس عاملہ کوفوری تحلیل کئے جانے کے متقاضی ہیں۔ پی ایف یو جے اعلامیے کے مطابق پی ایف یو جے آئین کے آرٹیکل اٹھارہ ، رول 5 کے تحت کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ کو فوری طور پر تحلیل کر دیا گیا ہے، کے یو جے مجلس عاملہ کے تمام اختیارات محمد امتیاز خان فاران کی سربراہی میں قائم 3 رکنی ایڈہاک کمیٹی کو منتقل کئے جاتے ہیں،چیرمین ایڈہاک کمپٹی اور ارکان کی تعیناتی کا بھی ایک الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پی ایف یو جے اعلامیے میں  تحلیل کردہ کے یو جےکو ہدایت کی گئی ہے کہ کراچی یونین آف جرنلسٹ سے متعلق تمام ریکارڈ اور مالی حسابات ایڈہاک کمیٹی کو فی الفور منتقل کئے جائیں۔ ایڈہاک کمیٹی کے یوجے رکنیت کی اسکروٹنی،نئی ووٹر لسٹ اور انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گی کے اور نئے انتخابات کرانے کے بعد تمام تنظیمی و مالی ریکارڈ نومنتخب مجلس عاملہ کو منتقل کردیئے جائیں

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں