sindh action committee ki nigraan wazir e ittelaat se mulaqaat

کارڈ دکھاؤ،ویکسین لگواؤ، آرٹس کونسل کی پیشکش۔۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے آرٹس کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی پریس کلب، کے یو جے اور پی ایف یو جے کے تمام صحافی آرٹس کونسل میں قائم کورونا ویکسی نیشن سینٹر سے استفادہ کرسکتے ہیں۔۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کے تمام اراکین فرنٹ لائن ورکرز ہیں، ان کو ویکسین کرانے کی اشد ضرورت ہے ، شہر میں قائم دیگر ویکسی نیشن سینٹرز پر دباؤ بڑھنے کی وجہ سے آرٹس کونسل صحافی برادری کو یہ سہولت فراہم کررہا ہے کہ وہ اپنے دفتر کے کارڈ کے ہمراہ آرٹس کونسل آئیں اور اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ واضح رہے کہ آرٹس کونسل میں گزشتہ 5ماہ سے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ،ویکسی نیشن سینٹر کے اوقات صبح دس بجے سے دوپہر تین بجے تک ہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں