پنجاب کے علاقے اوکاڑہ سے صوبائی نشست پر کامیاب ہونے والی امید واراور اینکرپرسن جگنو محسن نے اعلان کر رکھا ہے کہ پنجاب میں جوبھی جماعت حکومت بنانے جارہی ہوگی ،میں اسے ہی اعتماد کا ووٹ دوں گی تاہم ایک صحافی نے انکشاف کیا کہ جگنو محسن نے عمران خان سے ملنے کی کوشش کی تاہم عمران خان نے ان سے ملنے سے انکار کردیا ۔ ٹوئٹر پر صحافی اظہر جاوید نے بتا یا کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جگنو محسن نے عمران خان سے ملاقات کے لیے سر توڑ کوشش کی اور اس سلسلے میں جہانگیر ترین سے بھی رابطے ہوئے لیکن عمران خان نے ملنے سے انکار کردیا ۔ان کا کہنا تھا کہ جگنو محسن نے ابھی تک ہمت نہیں ہاری اور کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں ۔
Facebook Comments