capital tv puri web team farigh

کیپٹل ٹی وی پوری ویب ٹیم فارغ۔۔۔

کیپٹل ٹی وی نے اپنی پوری ویب سائٹ ٹیم کو فارغ کردیا۔ پپو کے مطابق وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ  ایسے ملازمین چاہیئے جو کم پیسوں میں دن کی کم از کم 30 خبریں لگا سکیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ پچھلی ٹیم نے بہت محنت کر کے ان کی ویب سائٹ کو اس قابل بنادیا تھا کہ ان کی ویب سائٹ گوگل پر شو ہونے لگ گئی تھی،لیکن دو ہفتے قبل مالکان نے ویب سائٹ کا ماڈل نارمل لک سے تبدیل کردیا۔۔ جس کے تحت ان کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہونے والی ویڈیو ڈائریکٹ ویب سائٹ پر آئیں گی اور اس پر ٹیکسٹ  لکھنا ہوگا۔۔لیکن اس تبدیلی کے سبب  ماضی میں لکھی گئی ویب سائٹ ٹیم کی اسٹوریز ڈیلیٹ ہوگئیں۔ ان میں وہ آرٹیکل بھی شامل ہیں جو ان کی اپنی بائے لائن سے لکھے گئے تھے۔۔پپو کے مطابق ویب سائٹ ٹیم کو بتایاگیا ہے کہ ان کے پاس ایک مہینہ ہے اپنا انتظام کرلیں، انتظامیہ دوسری ٹیم ہائر کررہی ہے جو کم پیسوں میں زیادہ کام کرے گی۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ کیپٹل ٹی وی نے گزشتہ سال نومبر میں اس ٹیم کو ہائر کیا تھا جب کہ ان کی ویب سائٹ جنوری میں لانچ کی گئی تھی۔۔.

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں