cantonment intekhabaat media keliye zaabta ikhlaq jaari

کنٹونمنٹ انتخابات، میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق جاری۔۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔ای سی پی کے مطابق میڈیا نمائندوں کو کیمروں کے ساتھ پولنگ اسٹیشنز میں جانے کی اجازت ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق میڈیا نمائندوں کو ووٹنگ عمل اور گنتی کے وقت ویڈیو بھی بنانے کی اجازت ہوگی۔ای سی پی کے مطابق میڈیا کسی نتیجے کو حتمی کہہ کر نشر نہیں کرے گا، نتائج کا اعلان غیر حتمی ہو گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق میڈیا پولنگ کا وقت ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد نتائج جاری کرسکے گا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں