cancer mein mubtila sahafi ko muft adwayaat milengi

کینسرمیں مبتلا صحافی کو مفت ادویات ملیں گی،معاہدے پر دستخط۔۔

لاہور پریس کلب میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے لیے میمو گرافی ٹیسٹ،باہمی یادداشت کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔۔ لاہور پریس کلب میں ہیمل فارماسیوٹیکل کے تعاون سے چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے لیے بریسٹ کینسر کیمپ لگایا گیا جہاں لاہورپریس کلب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کا موبائل بس میں میموگرافی ٹیسٹ بھی کیا گیا ۔اس موقع پر صدر لاہور پریس ارشد انصاری نے ہیمل فارماسیوٹیکل کے ساتھ باہمی یادداشت کے معاہدے پر دستخط بھی کیے جس کے مطابق اگر لاہور پریس کلب کا کوئی ممبر خدانخواستہ کینسر جیسی موذی مرض میں مبتلا ہو تو ہیمل اسے مفت ادویات فراہم کرے گی۔اس موقع پر نائب صدر امجد عثمانی،فنانس سیکرٹری سالک نواز،ممبر باڈی گورننگ باڈی بدر سعید اور سنئیر کونسل ممبر محمد عبداللہ بھی موجود تھے۔سیمینار میں ہیمل فارماسیوٹیکل کےسی ای او شریف سجاد، ڈاکٹر عثمان،ڈاکٹر مریم،ڈاکٹر عباس کھوکھر،کینسر کئیر ہسپتال کے ڈاکٹر شہریار،ہما میر ،ڈاکٹر ثانیہ کھیڑا،ڈاکٹر صبائ اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پرمیو ہسپتال کی شعبہ کینسر کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مہوش منظور، ڈاکٹر صوبیہ یعقوب اور ڈاکٹر فائزہ لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھاتی کا کینسر دنیا بھر میں خواتین میں پایا جانے والا سب سے عام کینسر ہے، تاہم اس کی بروقت تشخیص اور علاج سے زندگی بچائی جا سکتی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں